لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس پر عمران خان کابیان تھا کہ تصور نہیں کر سکتا شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اس سکرین شارٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔
انہوں نے کہا کہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔
مزید پڑھیں:گھر پر ڈاکا پڑے تو کیا چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے، عمران خان