اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان مخالفین کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے خطرناک ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیانات حقائق پر مبنی تھے جو کبھی نہیں بدلتے جبکہ ایک شخص پاکستان میں فتنہ اور تباہی کی وجہ ہے جو پاکستان کی دشمن طاقتوں سے فنڈنگ لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لیے ڈالر دے کر تیار کیا گیا اور عمران خان نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات ہوں گے۔ حکومت عمران خان کی بات نہ سنے یہ پاکستان کی تباہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو سپہ سالار کی تعریفیں ہو رہی تھیں، خاتون جج کو دھمکی دی جاتی ہے لیکن پھر انجانے میں اسی شخص کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے معافی مانگ لیں ایسا نہیں ہو گا۔
پی ٹی آئی سے اختلافات، پرویز الٰہی کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ