مری: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ سے سے گزارش کرتی ہوں اس کی انتشاری سیاست کا حصہ مت بنیں۔عمران خان کو پتا ہے اکتوبر، نومبر گزر گیا تو اس کی سازش ناکام جائے گی۔، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے خیبرپختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا، 2018ء میں ترقی کرتا پاکستان آج ہرشعبے میں تنزلی کا شکارہے۔ عمران خان آئی ایم ایف سے پٹرول بڑھانے کا معاہدہ کر کے گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتا ہے اس کے خلاف عالمی سازش ہوئی، اس سے بڑی سازش کوئی نہیں، عمران خان سٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر گیا، عمران خان جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، مسلم لیگ(ن)کی سوشل میڈیا ٹیم بہترین کام کررہی ہے، پچھلے کئی سالوں میں ملکی معیشت کو کاری ضربیں لگیں، معیشت آئی سی یو میں ہے، غریب کے پاس ادویات نہیں،
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض تھی، شہبازشریف ان منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ترکی جا رہے ہیں۔وزیراعظم ترکی کا دورہ کر رہے ہیں، ترکی نے 2018ء میں بہت سارے منصوبے لگائے تھے، ترکی کے منصوبوں کو بُری طرح کرش کیا گیا تھا، عمران خان کی حکومت نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بند کر دیا اور ان پر تشدد کیا۔
مزید پڑھیں:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت