عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، اعلان آج کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر
ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، پنجاب کابینہ کا اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مظاہرہ، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے

مزید برآں وزیراعلیٰ پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بھی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔

Related Posts