اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا۔ کچھ ہفتے بعد عمران خان دوبارہ وزیراعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے اور وہ ملک کے لیے سوچ رہے ہیں۔ ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں اور ملک کے تمام تر مسائل کا حل انتخابات ہی ہیں۔
مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسانے کیلئے جدید طریقہ اختیار کرینگے، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ عمران خان نے بیان حلفی جمع کرادیا ہے اور معاملہ عدالت میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لیے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔