پارٹی رکن اسمبلی کی گرفتاری پر عمران خان شدید برہم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کردیا۔ 

عمران خان نے علی زیدی اور عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رکنِ صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عمران خان نے سندھ میں پولیس گردی کی مذمت کی۔

اسی طرح عمران خان نے لاہور کے مقامی رہنما خالد گجر کو بھی ٹیلی فون کر کے ان سے فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، کسی مہذب جمہوری ملک میں پولیس کے ذریعے ایسی کارروائیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔

عمران خان نے کہا کہ قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اس فسطائی کلچر سے نجات کے لیے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔

Related Posts