مولانا فضل الرحمان نے غیرآئینی اقدام اٹھایا تو ریاست حرکت میں آئے گی، بابر اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

babar awan
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے والا 15 لاکھ افراد کہاں سے لائے گا، مولانا نے غیرآئینی اقدام اٹھایا تو ریاست حرکت میں آئے گی۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ  ملک سے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے والا 15 لاکھ افراد کہاں سے لائے گا، مولانا نے غیرآئینی اقدام اٹھایا تو ریاست حرکت میں آئے گی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال، آئینی امور اور وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی مولوی کا مارچ غیرآئینی ہے، مولانا مدرسے کے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگارہے ہیں۔  ملک سے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے والا 15 لاکھ افراد کہاں سے لائے گا، مولانا نے غیرآئینی اقدام اٹھایا تو ریاست حرکت میں آئے گی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین معاشی، صنعتی، زرعی،د فاعی اعتبار سے اہم ثابت ہوا، عمران خان مسلم امہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں،  وہ خطے میں قیام امن کے لیے مصالحانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ  چین کی کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت خوش آئند ہے، قوم اس وقت عمران خان کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts