عمران خان کی دہشتگردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دہشت گردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش ہو گئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت عالیہ نے درخواستوں پر عمران خان کے دستخط کروانے کی ہدایت کی جس پر عمران خان نے درخواست اور حلف نامے پر دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے بھتیجے حسن نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کے دو کیسز میں بھی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے 2 رکنی بینچ نے واپس کردیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے کہ نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا بینچ موجود ہے، مناسب ہے یہ درخواست متعلقہ بینچ ہی سنے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

Related Posts