عمران خان کا وکلا سے عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے تحریک شروع کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

عمران خان نے وکلا سے عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب خود کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ آئین کی حفاظت کرنا عدلیہ اور وکلا کا فرض ہے جس پر ہماری قوم کی ترقی منحصر ہے۔ ماہرینِ قانون عوامی حقوق کا تحفظ کریں۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ، عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وکلا کو عوامی حقوق کے تحفظ کی تحریک شروع کرتے ہوئے اس کی قیادت کرنا ہوگی۔ ووٹ عوام کا بنیادی حق ہے، اپنے لیڈر کو منتخب کرنا اور اپنا مستقبل خود طے کرنا بھی عوام کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا اعلان جلد ہوگا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عوام جس کو اپنا لیڈر منتخب کریں، وہ ثانوی حیثیت رکھتا ہے لیکن عوام کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا آئین میں درج بنیادی حق دیا جانا چاہئے۔ یہ ایک نازک موڑ ہے جہاں پاکستان دوراہے پر آکھڑا ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان جس دوراہے پر موجود ہے وہاں ہم اپنے نظامِ انصاف کی مسلسل تباہی و بربادی کو دیکھنے پر مجبور ہیں۔ اگر ہم نظامِ انصاف کے مکمل خاتمے کو روک دینا چاہتے ہیں تو ہمیں فوری اقدام اٹھانا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر آپ انصاف کیلئے نہ لڑے اور اپنے ججز کے پیچھے کھڑے نہ ہوئے تو قوم اِس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم نہیں کر سکے گی۔ نہ ہی طاقت کی اس حکمرانی کے خلاف کھڑا ہونا ممکن ہوگا جہاں صرف موزوں ترین اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہنے کے حقدار سمجھے جاتے ہیں۔ 

Related Posts