اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے اندرونِ خانہ بات چیت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہوئے بھی تو میرا مطالبہ عام انتخابات ہی ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ان سب کیلئے جو لاہور میں میری ملاقات کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہماری واپسی کی وجہ لاہور کی قربت تھی۔
عمران خان حکومت نہیں، طاقتور قوتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، پرویز الٰہی
ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ سے واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہور قریب تھا، ہم پہلے ہی رات کو سفر نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے جبکہ گزشتہ 6 ماہ سے میرا واحد مطالبہ صاف و شفاف انتخابات رہے ہیں۔
ان سب کیلئےجو لاہور میں میری ملاقات کی افواہیں پھیلا رہےہیں،ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہورقریب تھا+ ہم پہلےہی رات کوسفر نہ کرنےکافیصلہ کرچکےتھے۔پچھلے6 ماہ سےمیرا واحدمطالبہ صاف شفاف انتخابات کےفوری انعقاد کی تاریخ رہی ہے۔اگر مذاکرات ہوئےبھی تو میرا واحدمطالبہ یہی رہے گا
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2022
پیغام میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں میرا واحد مطالبہ انتخابات فوری منعقد کرنے کی تاریخ رہی، اگر مذاکرات ہوئے بھی تو میرا واحد مطالبہ عام انتخابات کی تاریخ ہی رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کر رہے۔
نجی ٹی وی کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کر رہے، وہ وہیں مذاکرات کر رہے ہیں۔