اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مون سون کی بارش سے ہونے والی تباہی کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کو متاثرہ عوام کی امداد کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب کے تباہ شدہ علاقوں اور ضلع میانوالی کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے۔
شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو انتشار مزید بڑھے گا،عمران خان
I have called on govt of Punjab to immediately provide flood assistance to ppl in the devasted areas of South Punjab & in the affected areas of Mianwali distt. I have also asked the KP govt to immed provide flood relief to the ppl in affected areas of Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2022
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں نے خیبر پختونخوا حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدہ افراد کو فوری امداد فراہم کرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات بگڑتے جا رہے ہیں اس صورتحال سے ہم قوم بن کر ہی نکل سکتے ہیں۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ شفاف انتخابات ہے، شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو بحران اور انتشار مزید بڑھے گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا گزشتہ روز عوام سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ میرے پاکستانیو! آج سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تین ماہ پہلے ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، قوم کی توہین کی گئی، عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھا گیا۔