خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔عمران خان نے معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے حکومت کے کہنے پر من گھڑت مقدمہ درج کیا، عمران خان کا دہشتگردی مقدمے میں جواب
پولیس نے حکومت کے کہنے پر من گھڑت مقدمہ درج کیا، عمران خان کا دہشتگردی مقدمے میں جواب

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم پر فردِ جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج عمران خان کے خلاف چارج فریم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان خاتون جج کو دھمکانے سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد جیل بن گیا، حکمران آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ شیخ رشید

مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نے 26 سال تک عدلیہ کی آزادی کیلئے کوشش کی۔ کوئی بھی خودمختار عدلیہ کیلئے کوشش نہیں کرتا۔ میں نے ارادی طور پر خاتون جج کو دھمکی نہیں دی تھی۔

اپنی تقریر کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے لیگل ایکشن لینے کا کہا تھا۔ میں آئندہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا۔ جیسے جیسے مقدمہ آگے چلا، مجھے معاملے کی سنجیدگی کا احساس ہوا۔

چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر آپ کہیں تو خاتون جج کے سامنے وضاحت کروں گا۔ میں معافی مانگتا ہوں، اگر میں نے کوئی لائن کراس کی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیان پر غور کریں گے۔ آج کوئی چارج فریم نہیں کر رہے۔ آپ پر فردِ جرم عائد نہیں کی جارہی۔ آپ نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔ عدالت آپ کے اقدام کو سراہتی ہے۔ 

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان اپنے بیان کی سنگینی سمجھ گئے ہیں۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ 

 

Related Posts