جو کچھ ہوا، اس پر حیران ہوں، عمران خان، احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، برطانیہ کا وزیراعظم اگر قانون توڑتا ہے تو اسے استعفی دینا پڑتا ہے، اخلاقیات کی بنیاد پر جمہوریت کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے سندھ ہاؤس میں تماشا دیکھا تھا، سندھ ہاؤس میں سب نے دیکھا منڈی لگی، سندھ ہاؤس میں سیاست دانوں کے ریٹ لگے، بھیڑ،بکریوں کی طرح ممبران پارلیمنٹ کی بولیاں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ نامور ڈاکو زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، زرداری، شریف بیرونی سازش کا حصہ بنے۔

Related Posts