عدالت نے 9مئی کیسز میں عمران خان، شاہ محمود کی ضمانت منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
وزیر اعظم نے او آئی سی پر اجلاس آج طلب کرلیا، شاہ محمودقریشی بریفنگ دینگے

راولپنڈی: عدالت نے سانحہ 9 مئی کیسز میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 9مئی کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملوں سمیت دیگر 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں، اس لیے عمران خان کو گرفتار رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت بھی منظور کرلی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی منظوری کے ساتھ ہی 1، 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں سزا ہونے کے باعث ضمانت کے باوجود دونوں ملزمان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی سول جج کی عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور سابق خاتونِ اوّل نے دورانِ عدت نکاح کیا تھا۔ 

عدالت نے 7روز قبل جعمے کو اپنا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دوران عدت نکاح کے مرتکب قرار پائے ہیں اور انہوں نےعدت کے شرعی تقاضوں کو پورا کیے بغیر نکاح کیا۔

Related Posts