سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، انہیں علم تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، میں نے ہی ارشد شریف سے کہا تھا کہ بیرون ملک چلےجاؤ۔
پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صحافت میں سب سے زیادہ ارشد شریف کا احترام کرتا تھا، ان کی شہادت پر گہرا رنج ہے۔ ارشد شریف محب وطن پاکستانی تھے، وہ حق و سچ کیلئے کھڑے ہوتے تھے، انہیں کوئی لفافہ نہیں دے سکتا تھا۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI talks about Shaheed Arshad Sharif pic.twitter.com/2yPBVkQxSe
— PTI (@PTIofficial) October 25, 2022
عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف ملکی مفاد کیلئے کھڑے ہوتے تھے، وہ کسی مافیا کو نہیں بخشتے تھے، ارشد شریف کو دھمکیاں اور آفرز ملتی تھیں لیکن انہیں کو کوئی ڈرا سکتا تھا نہ خرید سکتا تھا۔
ہمیں آئین کی بالادستی کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور آئین کی بالادستی کیلئے جہاد کی ضرورت ہے۔
“ارشد شریف محب وطن پاکستانی، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا تھا۔ سب جانتے ہیں ارشد شریف کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں۔” عمران خان #پاکستان_کو_انصاف_دو pic.twitter.com/z4JHaIwTtG
— PTI (@PTIofficial) October 25, 2022
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے زمین پر انصاف قائم کرو، انصاف کمزور کو طاقتور سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انسان اور جانور کے معاشرے کا فرق سمجھنے کی ضرورت ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، جنگل میں طاقتور حکمرانی کرتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انسانی معاشرہ بنتا ہی انصاف کی فراہمی سے ہے۔