کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عمران خان
کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عمران خان

شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار کا مقابلہ کسی سائز کا  لوٹا نہیں کرسکتا،حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔امریکا کا نام سن کر ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

سابق وزیر اعظم کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کا صرف ایک مقصد ہے کہ کسی طرح سے چوری کیا گیا پیسہ بچ جائے، یہ لوگ اپنا پیسا بچانے کے لئے اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، مگر امریکہ کی غلامی نہیں چاہتے۔

اس سے قبل سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے عمران خان کے پائلٹ کو دھمکی آمیز کال کی ریکارڈنگ شیئر کردی

رہنماء تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے انکے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔

Related Posts