ہمارا ملک پیچھے، دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا ملک پیچھے، دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں۔عمران خان
ہمارا ملک پیچھے، دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں۔عمران خان

سیالکوٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پیچھے رہ گیا، باقی دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں، زندہ معاشرہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے چوروں کو پاکستان پر مسلط کردیا۔ صحافی ارشد شریف ملک کیلئے جدوجہد کر رہا تھا۔ نوجوان ملک کا مستقبل اور امید ہیں۔ میری بات نوجوان غور سے سنیں۔ پتہ نہیں پھر موقع ملے یا نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کا حکم دینے کی استدعا مسترد 

وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بڑے چور باہر اور چھوٹے جیلوں میں ہیں۔ہمارا ملک پیچھے رہ گیا، دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں۔ ترقی وہ قومیں کرتی ہیں جو عوام کیلئے تعلیم کو بہتر کردیں۔ زندہ معاشرہ انصاف کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔ ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑا ہونا ہی جہاد ہے۔

کنونشن سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑا ڈاکو وزیر اعظم بن جاتا ہے۔ جانوروں کے معاشرے میں طاقتور کا قانون چلتا ہے۔ طاقتور ڈاکے مارے تو این آر او مل جاتا ہے۔ پاکستانی قوم یاد رکھے گی کہ صحافی ارشد شریف نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ جب تک زندہ ہوں چوروں کا مقابلہ کروں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں قوم کو چوروں کے خلاف تیار کروں گا۔ ہر دور میں ظالم سے مقابلے کی روایت رہی ہے۔ ہمارا ملک وہاں کھڑا ہے جہاں ایک طرف تباہی اور دوسری طرف جدوجہد ہے۔ اگر اِس بار ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو آپ کی بربادی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں صنعتیں بند پڑی ہیں۔ کسان سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا۔ زندہ معاشرہ انصاف کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔ اس وقت 60فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔ ان کو سزا ہونے والی تھی، مگر وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ عابد شیر علی کا باپ کہتا ہے کہ رانا ثناء اللہ قاتل ہے۔مفروروں کا لیڈر لندن بیٹھا ہے۔

Related Posts