پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن، ملک 3ٹکڑے ہوسکتا ہے۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن، ملک 3ٹکڑے ہوسکتا ہے۔عمران خان
پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن، ملک 3ٹکڑے ہوسکتا ہے۔عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے شہباز شریف حکومت آئی ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے، ملک دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو ملک اور فوج دونوں تباہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دے دیا

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت کے باعث ملک کو دیوالیہ پن کا شکار ہونا پڑے گا، اگر ملک دیوالیہ ہوا تو سب سے پہلے پاکستانی فوج پر اس کا اثر پڑے گا۔ دیوالیہ ملک کے طور پر پاکستان سے ایٹمی اثاثے لے لیے جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ہماری ایٹمی طاقت چلی گئی تو پاکستان کے تین حصے ہوجائیں گے۔ بھارت کے تھنک ٹینکس دیکھ لیں جنہوں نے پاکستان توڑنے کے پلان بنائے ہیں۔ اگر صحیح فیصلے نہ کیے تو ملک خودکشی کی طرف جائیگا۔

کیا واقعی پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے؟

جب سے عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے برطرف کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے غیر ملکی سازش اور دھمکی آمیز خط جیسے بیانات سامنے آئے اور اب ملک کے دیوالیہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بد ترین بحران کا شکار ضرور ہے تاہم آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجانے کے بعد دوست ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو خاطر خواہ قرض مل سکتا ہے اور دیوالیہ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

Related Posts