جو قوم حق سچ کا ساتھ نہیں دیتی، اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کیلئے تیار
تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کیلئے تیار

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قوم حق سچ کا ساتھ نہیں دیتی، اس کا کوئی مستقبل نہیں جبکہ آڈیو لیکس میں مزید انکشافات بھی سامنے آنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ جی سی یونیورسٹی لاہور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیو لیکس میں مزید چیزیں آرہی ہیں۔ مریم بتا رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس پر نااہل کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے، شیخ رشید

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ پہلے وکی لیکس پھر ڈان لیکس اور اب آڈیو لیکس سامنے آگئی ہے۔ چیف لیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کے نوکر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ہی ای وی ایم مشینز کو آنے سے روکا۔ اگر ان میں تھوڑی شرم و حیا ہو تو استعفیٰ دے دیں، نہیں تو ہم ان سے استعفیٰ لے لینگے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تو ہماری حکومت نے بھارت سے تعلقات ختم کردئیے۔ آڈیو لیکس میں مریم نواز بھارت سے مشینری درآمد کرنے کا کہتی ہیں۔ شہباز شریف مشینری کسی اور ملک سے لانے کا کہہ کر طریقہ سمجھا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن مریم نواز کا داماد بنائے گا، عوام کے پیسے لگیں گے، آڈیو لیکس میں اور بھی کچھ آئے گا۔ ہمارے دور میں معاشی ترقی ہوئی۔ آخری سال میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں 75 فیصد اضافہ ہوا۔ بزدل لوگ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہیں ڈر لگا رہتا ہے۔ خود غرض اپنی ذات سے نہیں نکلتے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی پڑی ہے، یہ لوگ ملک و قوم کی نہیں، اپنی ہی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آئی، 20 لوٹے نکل آئے۔ اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگے بلکہ ان کو ن لیگی حکومت میں ہی قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کیلئے بلایا۔ 

 

Related Posts