وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج، ہمارے 6اراکین حج پر گئے ہوئے ہیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ کا انتخاب کالعدم، عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔عمران خان
حمزہ کا انتخاب کالعدم، عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے جمعہ کو ہونے والے انتخاب سے قبل ہمارے 6اراکین حج پر گئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دے کر 24 گھنٹوں کیلئے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ سنایا جو ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کی تبدیلی ملک کی سب سے بڑی سازش ہے، عمران خان

لاہور ہائیکورٹ نے منحرف اراکین کے 25 ووٹ نکال کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے جس سے پنجاب میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوگیا۔ وزارتِ اعلیٰ کے دو امیدواروں اسپیکر پرویز الٰہی اور سابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مابین انتخاب آج ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ سے وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر اسٹے آرڈر دینے کی اپیل کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی تھا۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  عدالتی فیصلے کے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 6 اراکین حج کیلئے گئے ہوئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ہمیں 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا۔ 

Related Posts