عمران خان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست کی دلدل میں پھنس رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست کی دلدل میں پھنس رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے، عمران تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں، سابقہ اسٹیبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم 2014 کی دھرنا سازش،میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018 کے انتخابات چُرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شئیر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔

Related Posts