امید تھی نئی عسکری قیادت پرانی پالیسیوں سے خود کو الگ کر لے گی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید تھی نئی عسکری قیادت پرانی پالیسیوں سے خود کو الگ کر لے گی، عمران خان
امید تھی نئی عسکری قیادت پرانی پالیسیوں سے خود کو الگ کر لے گی، عمران خان

لاہور:پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں اُمید تھی نئی عسکری قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، میڈیا اور صحافیوں کیخلاف جنرل (ر) باجوہ کی پالیسیوں سے خود کو علیحدہ کر لے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ بھرپور جبر و تشدد پر قوم حیرت و صدمے کی شکار ہے، یہ سب کس جُرم کی پاداش میں کیا جارہا ہے؟ کیا یہ سب سخت زبان استعمال کرنے اور سوال اٹھانے پر کیا جارہا ہے؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ سرکار کو تو محض کٹھ پتلی راج ہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے،پاکستان، خاص طور پر ہماری فوج کے بارے میں منفی تاثر اُبھر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عارضہ قلب میں مبتلا 74 سالہ سینیٹرسواتی کو فوراً رہا کیا جائے،امید تھی نئی عسکری قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، میڈیا اور صحافیوں کیخلاف جنرل (ر) باجوہ کے فسطائی ہتھکنڈوں سے خود کو الگ کر لے گی۔

سابق وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ سینیٹر اعظم سواتی نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا کہ ذہنی وجسمانی اذیت کے مستحق ٹھہریں، ان کے خلاف انتقام پر مبنی اقدامات سے ہماری فوج کی ساکھ پر حرف آتا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھاکہ 2021 میں نظر آنے والا لال سُہارنہ نیشنل پارک اور 2022 کے تازہ ترین مناظر!

مزید پڑھیں:ملک دیوالیہ ہونے کے قریب، حکومت سے سنبھالا نہیں جارہا۔ عمران خان

عمران خان نے لکھا کہ عالمی سطح پر داد سمیٹنے والے ہمارے دس ارب درختوں کے منصوبے کے تحت ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے ایک سبز انقلاب وقوع پذیر ہو رہا ہے۔

Related Posts