اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کشمیری رہنما یاسین ملک پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت کشمیری رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں بھوک ہڑتال پر مجبور کیا ہے۔.
ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچائیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں یو این ایس جی، یو این ایچ سی ایچ آر اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے اور یاسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
عمران خان نے یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنما کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
پاکستان نے جمعرات کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو مزید دو ”تین دہائیوں پرانے فرضی مقدمات میں سیاسی طور پر نشانہ بنانے اور انہیں موت تک بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور کرنے کی واضح کوشش میں ” ملوث کرنے پر ہندوستان کی سخت مذمت کی۔
یاسین ملک 25 مئی 2022 کو ایک بھارتی عدالت کی طرف سے دھوکہ دہی کے مقدمے کے بعد انہیں سنائی گئی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب ایک بیان میں، دفتر خارجہ نے کہا کہ یاسین ملک پہلے ہی 25 مئی 2022 کو ایک ہندوستانی عدالت کی طرف سے ”غلط مقدمے” کے بعد سنائی گئی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد