اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل نے اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran ashraf actor
اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل نے اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا

کراچی: ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں بھولےکےکردار سے شہرت حاصل کرنےوالے اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل نے اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا۔

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ برٹش کونسل کی جانب سے مجھے علم کے پھیلاؤ کے لیے علم کا سفیر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ برٹش کونسل کا مقصد ملک کے پسماندہ بچوں کو تعلیم کی مدد سے روشن مستقبل دینا ہے،عمران اشرف کے مطابق وہ پر امید ہیں کہ 2020 تک عالمی مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرسکیں۔

https://www.instagram.com/p/B6SqaIKF-ik/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

واضح رہے کہ عمران اشرف اب تک فنی کیریئر میں شہناز، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا اور رانجھا رانجھا کردی جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مِس امریکا 2020 کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیوکیمسٹ کمیل شریئر کے نام

اداکار اس وقت ‘کہیں دیپ جلے’ نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہے ہیں،اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ نیلم منیر اہم کردار نبھارہی ہیں۔

Related Posts