عمران عباس کی سنگورتکین سے ملاقات، ملکر کام کرنے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Abbas hints at working with Ertugrul actor

استنبول: پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے شہر آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی ہیرو کے بھائی سنگورتکین کا کردار ادا کرنیوالے اداکار کیساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ترکی کے دورہ کے دوران عمران عباس نے سنگورتکین سے ملاقات کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کیں اور ایک ساتھ کا م کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں ’حفصہ ‘ کا کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ برچن عبداللہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ برچن عبداللہ کے ساتھ ساتھ پرنسز ہیلین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔عمران عباس کی پوسٹ کا کیپشن ظاہر کرتا ہے کہ زیر غور تصویر کسی شوٹ سے قبل لی گئی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اداکار پوسٹ میں کس شوٹ کا ذکر کر رہے ہیں۔

عمران عباس کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اْن کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین کہ آخر وہ اصل میں کون سے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

Related Posts