بلوچستان میں ٹماٹر سستا کرنے کیخلاف زمیندار متحرک، درآمد کیے گئے ٹماٹر ضائع کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں ٹماٹر سستا کرنے کیخلاف زمیندار متحرک، درآمد کیے گئے ٹماٹر ضائع کردئیے
بلوچستان میں ٹماٹر سستا کرنے کیخلاف زمیندار متحرک، درآمد کیے گئے ٹماٹر ضائع کردئیے

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ٹماٹر سستا کرنے کے خلاف زمیندار متحرک ہیں، درآمد کیے گئے ٹماٹروں کو سڑک پر پھینک کر ضائع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کے کنٹینر کو روک کر زمینداروں نے بڑی مقدار میں ٹماٹر سڑک پر پھینک کر ضائع کردئیے جس کا مقصد ٹماٹروں کی قیمت میں کمی کو روکنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ 

مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹماٹر آگیا ہے جس سے مقامی ٹماٹر سستا بیچنا پڑے گا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران یا کسی اور ملک سے پیاز، ٹماٹر اور دیگر زرعی اجناس درآمد نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مافیا قلات کے علاقے منگچر میں ایران سے درآمد ٹماٹر اور پیاز ضائع کررہا ہے تاکہ بعد میں پیاز اور ٹماٹر عوام کو مہنگے داموں فروخت کیے جائیں۔ 

https://twitter.com/ForeignPlayer21/status/1568055747455651842

ٹماٹر سڑک پر پھینک کر ضائع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کو سڑک پر پھینک کر ضائع کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ زمینداروں کو اگر حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو پر امن احتجاج سے مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

قبل ازیں قلات میں زمینداروں نے پیاز، ٹماٹر اور دیگر اجناس بیرونِ ملک سے درآمد کرنے پر چوہان کراس بازار میں دھرنا دیا جس کے دوران کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہوگئی تھی۔

Related Posts