امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز کو ختم کرنا ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید
ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز کو ختم کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا، پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کیخلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز مشرف کس مقدمے میں مطلوب ہیں، کیا اُن کی وطن واپس ممکن ہے؟

سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

Related Posts