اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسے ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں، اسی طرح امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے۔
جیسے ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں، اسی طرح امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے. #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 16, 2022
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ حکومت اب سبسڈی برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 03 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرادیا