امپورٹڈ حکومت نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، اسد عمر
امپورٹڈ حکومت نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، اسد عمر

اسلام آباد:ملک بھر میں ہونے والی بدترین مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور رد عمل دینا کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی ہدایت پر ملک بھر میں ضلعی صدور اور تنظیموں نے احتجاج کی تیاری کا آغاز کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے ضلعی صدور کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے،ریجنل اور صوبائی صدور کو بھی مراسلے کی نقل بھجوا دی گئی ہیں۔

تمام ضلعی صدور سے بجلی، تیل، ڈیزل کی قیمتوں کیخلاف بھرپور احتجاج کی منصوبہ بندی پر مشتمل منصوبے طلب کئے گئے ہیں ضلعی تنظیمیں 12 ستمبر تک اپنے پلا ن بھجوائیں گی۔

مزید پڑھیں:حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر تیار ہے، شاہد خاقان عباسی

اسد عمر نے کہا ہے کہ نکمے پن نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، عوام تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔بیرونی سازش کے ذریعے تحریک عدمِ اعتماد کے نتیجے میں مسلط امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے۔

Related Posts