حکومت کے اہم اقدامات: صحت کارڈ اور پناہ گاہ عوام کے لیے سہولیات کا بڑا وسیلہ قرار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کے اہم اقدامات: صحت کارڈ اور پناہ گاہ عوام کے لیے سہولیات کا بڑا وسیلہ قرار
حکومت کے اہم اقدامات: صحت کارڈ اور پناہ گاہ عوام کے لیے سہولیات کا بڑا وسیلہ قرار

اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): تحریکِ انصاف کی حکومت کی طرف سے صحت کارڈ اور پناہ گاہوں کی سہولیات عوام کے لیے آسائش کا بڑا وسیلہ ثابت ہو رہی ہیں جبکہ ملک بھر میں لاکھوں خاندان سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

لاکھوں افراد روزمرہ کی بنیاد پر صحت کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ پناہ گاہیں بے یارومددگار افراد کا مسکن ثابت ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 ہزار 480 خاندان صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ 12 لاکھ 11 ہزار 420 خاندانوں کے لیے تحفظ کا وسیلہ ثابت ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں صحت کارڈ 38 لاکھ 78 ہزار618 خاندانوں کی صحت کے ضامن ہیں۔

آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 54 ہزار 428 خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں  جبکہ  گلگت بلتستان میں 36 ہزار 3 سو 35 خاندان صحت کارڈ سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ 

مجموعی طور پر 57 لاکھ 41 ہزار 933 گھرانے اب تک اس نادر سہولت سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ  فاٹاکی  100 فیصد آبادی کو انصاف کارڈ کی شکل میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی ہیلتھ انشورنس مہیا کی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کی 62% آبادی اس بے مثال حکومتی اقدام سے مستفید ہو چکی ہے، جبکہ  صحت کارڈ کے حاملین نجی اسپتالوں سے 7 لاکھ 20 ہزار تک کا علاج باآسانی کروا سکتے ہیں۔ 

Related Posts