ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔

وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے۔

برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لاناہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق اس سلسلے میں آئندہ فیصلے تک برقرار رہے گا۔

پیاز کی برآمدی قیمت کو روپے میں منتقل کریں تو پیاز کی کم از کم فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھا کر تقریباً 340 روپے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیاز کی برآمدی قیمت بڑھانے اور پیشگی رقم لانے کی شرط سے مقامی سطح پر قیمت کم ہوگی۔ اس دوران پیاز کی مقامی طلب ورسد پر نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق پیاز کی برآمدی قیمت رد و بدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی کے مطابق بھارت کے پیاز برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سے پیاز کی برآمد بڑھ گئی تھی جس سے مقامی سطح پر پیاز کا بھاؤ 250 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔

Related Posts