شب ِبرات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شب ِبرات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم بیان سامنے آگیا
شب ِبرات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سند مراد علی شاہ نے شب برات کے موقع پر سندھ کے عوام کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بابرکت ماہ کی رات کو مغفرت اور رحمت کا ذریعہ بناتے ہوئے رب العزت ہماری دھرتی کو شاد آباد رکھے۔اور مصیبتوں سے نجات عطا فرمائے۔

عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کریں۔ آج رات اپنے پیاروں جو اس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغفرت کیلئے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا کی کہ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انھوں نے علمائے کرام سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برات کی فضیلت پر بات کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔خصوصاََ شب برات کے موقع پر گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور اس وباکورونا وائرس سے نجات کی دعایں کریں۔

Related Posts