معصوم بیٹے کو جلا کر مارنے والے باپ کے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باپ کی جانب سے 12 سال کے بیٹے کو جلا کر مارنے کے واقعے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، مقتول بچے کی والدہ اور بڑے بھائی نے والد کے حوالے سے اہم حقائق بتا دیے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کی والدہ  نے کہا کہ شوہر نے اس سے قبل7 سال کے بیٹے کا پتنگ اڑانے پر ہاتھ جلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہوم ورک نہ کرنے پر ظالم باپ نے معصوم بچہ جلا کر مار ڈالا

بچے کے بڑے بھائی شاہزین نے کہا کہ ان کے والد بچوں کو بہت زیادہ ڈانٹتے تھے کبھی پیار سے نہیں سمجھایا، واقعے کے روز میرے والد کمرے میں آئے اور آرام کیا۔

 شاہزین کا کہنا ہے کہ والد نے کمرے میں مٹی کا تیل اور ماچس نکالی اور  بھائی کے لیے کہا کہ آج ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کریں گے، والد نے شہیر پر مٹی کا تیل ڈالا، پھوپھی نے والد کو ہٹانے کی کوشش کی۔

شہیر کے بڑے بھائی نے مزید کہا کہ والد نے شہیر پر پورا تیل ڈال دیا اور ماچس کی تیلی پھینکی، آگ لگنے کے بعد بھائی جلتا ہوا گھر میں بھاگ رہا تھا تو کمبل ڈال دیا، بھائی کےجھلسنے کے بعد  والد آرام سے چپلیں پہن کر اسے اسپتال لے کر گئے۔

Related Posts