امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اہم قرارداد منظور ہو گئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اہم قرارداد منظور ہو گئی
امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اہم قرارداد منظور ہو گئی

واشنگٹن: امریکی  ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اہم قرارداد منظور ہو گئی ہے جس کے تحت ایوان نے صدر کے اختیارات محدود کرنے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ سے متعلق اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری دی گئی ہے۔ قرارداد کی منظوری اکثریت رائے سے دی گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لیے اراکینِ ایوانِ نمائندگان نے 224 جبکہ مخالفت میں 194 ووٹ دئیے، جس پر قرارداد منظور کر لی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے اختیارات محدود کرنے کے حوالےسے قرارداد منظوری کے بعد اگلے ہفتے سینیٹ میں منظوری کے یے بھیج دی جائے گی  جہاں سے منظوری آنے کے بعد صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کیے جاسکیں گے۔ 

ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا  نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھا جس میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔

 امریکا اور ایران کےدرمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں ، دو روز قبل ایران نے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر 20 میزائل فائر کیے تھے اور ان حملوں میں 80امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار

Related Posts