بلاول کی حکومت میں کاروکاری اور قرآن سے شادی پر جماعتِ اسلامی کا اہم سوال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول کی حکومت میں کاروکاری اور قرآن سے شادی پر جماعتِ اسلامی کا اہم سوال
بلاول کی حکومت میں کاروکاری اور قرآن سے شادی پر جماعتِ اسلامی کا اہم سوال

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت میں خواتین کے حقوق کے استحصال پر جماعتِ اسلامی نے سوالات کھڑے کردئیے۔ جے آئی رہنما نے پوچھا بلاول کی ںکومت میں کاروکاری اور قرآن سے شادی کب ختم ہوگی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں جماعتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ شمس الدین امجد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عورت مارچ کے بڑے حمایتی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

عورت مارچ کی حمایت پر سوال کرتے ہوئے سوشل میڈیا ونگ سربراہ نے کہا کہ سندھ جہاں دہائیوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، بالخصوص ان کا سیاسی گڑھ کہلانے والا لاڑکانہ وہاں خواتین کے حقوق کی پامالی جاری ہے۔

جماعتِ اسلامی رہنما شمس الدین امجد نے کہا کہ لاڑکانہ میں عورت کاروکاری، قرآن سے شادی، بچوں کی اموات سمیت بد ترین قسم کے استحصال کا شکار ہے۔زرداری صاحب کی توجہ خود اپنے شہر پر کب ہوگی؟

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عورت مارچ کی حمایت میں کھل کر سامنے آتے ہوئے کہا کہ ملک کا کوئی سیاسی و سماجی رہنما یا ملا خواتین کا راستہ نہیں روک سکے گا۔

 لاہور میں خواتین کے حوالے سے دو روز قبل تقریب  منعقد ہوئی جس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کی دعوت دی گئی۔ بلاول بھٹو نے عورت مارچ کی بھرپور حمایت کی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی عورت مارچ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی

Related Posts