ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف کی شادی سے اہم خبر سامنے آگئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ کئی دنوں سے بھارتی میڈیا کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں چلا رہا ہے، یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے منگنی کرلی ہے۔ اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ایک بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
جبکہ ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی مکمل طور پر تردید کردی ہے، ویب سائٹ کے مطابق نہ تو دونوں کی منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہونے جارہی ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔ دونوں نے ہی شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے بلکہ دونوں کی توجہ اپنے اپنے کام پر مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں: بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے