رواں برس 2023کے اختتام میں کچھ ہی روز باقی ہیں جبکہ اس سال ملک کے سیاسی و قومی افق پر اہم واقعات رونما ہوئے جن کے باعث قوم کی سوچ اور طرزِ زندگی پر اہم اثرات مرتب ہوئے۔
رواں برس کے دوران رونما ہونے والے تمام واقعات کو یاد رکھنا انسانی دائرۂ اختیار سے باہر کی چیز سہی، تاہم ایسے کچھ اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں جنہیں آئندہ برس بھی یاد کیا جائے گا۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyMDIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDIwMiAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINmF24zauiDYotmGINmE2KfYptmGINqp24zYs9uSINqp2YXYp9uM2Kcg2KzYpyDYs9qp2KrYpyDbgduS2J8iLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0MjAzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2Vhcm5pbmctMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINmF24zauiDYotmGINmE2KfYptmGINqp24zYs9uSINqp2YXYp9uM2Kcg2KzYpyDYs9qp2KrYpyDbgduS2J8iLCJzdW1tYXJ5Ijoi2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2KfZiNixINio24HYqiDYs9uSINiv2YjYs9ix25Ig2YXZhdin2YTaqSDZhduM2rog2KjYutuM2LEg2qnYs9uMINiz2LHZhdin24zbgSDaqdin2LHbjCDaqduSINm+24zYs9uBINqp2YXYp9mG2Kcg2KfbjNqpINio2pHYpyDahtuM2YTZhtisINuB25LblCBcbiIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
بجلی کا بریک ڈاؤن
قومی پاور گرڈ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں بلیک آؤٹ ہوگیا جس کے پیچھے تکنیکی خرابی کارفرما تھی، وفاقی دارالحکومت سمیت متعدد شہر اندھیرے میں ڈوب گئے۔
آشوبِ چشم کی وباء
ملک بھر میں اچانک آشوبِ چشم کی وباء پھیل گئی اور ملک کے بیشتر شہروں میں درجنوں افراد کی آنکھیں آشوب کے باعث سرخ رہیں، تاہم آہستہ آہستہ اس وباء پر قابو پالیا گیا۔
عمران خان کی گرفتاری
مقبول ترین سیاسی رہنماؤں کی صفِ اوّل میں شامل سابق وزیراعظم عمران خان کو رواں برس 2 بار گرفتار کیا گیا، ان پر لگائے گئے الزامات میں توشہ خانہ کے تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنا شامل ہے۔
سانحہ 9 مئی
عمران خان کی گرفتاری کے بعد متعدد شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور 9 مئی کے روز مشتعل افراد نے اہم عسکری و قومی تنصیبات کو آگ لگا دی، جس پر قانون حرکت میں آگیا۔
وکی پیڈیا پر پابندی
مبینہ طور پر مسلم دشمن اور گستاخانہ مواد شائع کرنے پر آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا پر پابندی عائد کردی گئی۔بعد ازاں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر یہ پابندی ہٹا لی گئی۔
کمسن ترین وزیرخارجہ

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کردیں جو اکتوبر کے دوران وطن واپس آگئے اور ملکی سیاست میں متحرک بھی ہیں۔
دہشت گردی
بدقسمتی سے رواں برس بھی دہشت گردوں کی جانب سے حملے جاری رہے اور 2023 کے وسط تک کم از کم 271 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں 389افراد جاں بحق جبکہ 656زخمی ہوگئے۔
قومی اسمبلی تحلیل
حکومت چھوڑ کر جانے والے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر موجودہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاکہ نگران حکومت کے قیام سے الیکشن کی راہ ہموار کی جاسکے۔
افغان عوام کی وطن واپسی
نگران حکومت نے اعلان کیا کہ اگر دی گئی ڈیڈ لائن تک ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پاکستان چھوڑ کر نہ گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس پر افغان عوام نے لاکھوں کی تعداد میں ملک چھوڑ دیا۔