اسلام آباد:وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کی بحالی کیلیے مراعات کااعلان کریں گے،ذرائع کے مطابق تعمیراتی صنعت کوٹیکس سمیت کئی طرح کی چھوٹ کا اعلان خطاب کاحصہ ہوگا۔
وزیراعظم تعمیراتی انڈسٹری،لاک ڈاؤن، شاہراہوں سے متعلق اہم اعلانات کریں گے‘وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کے بعد متعلقہ وزارتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق تعمیراتی صنعت بحال ہونے سے سیمنٹ،بجری،اسٹیل،ریت اینٹوں کے کا روبارمیں تیزی آئیگی،تعمیراتی صنعت کیلیے ایف بی آرسمیت دیگراداروں کی نرمی کااعلان بھی متوقع ہے۔
انجیئرنگڈیزائن، ماربل اورسینیٹری کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد بلڈزر،ڈیویلپرز،ایکسپورٹرز کیلیے بھی مواقع بڑھیں گے۔
وزیراعظم دیہاڑی داروں،مزدوروں ومستحقین سمیت ایک کروڑافرادکیلیے مراعات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔