قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل درآمد، سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل درآمد، سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھل گئے
قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل درآمد، سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھل گئے

لاہور:ملک بھر میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھول دیئے گئے ہیں جبکہ کل سے جم، تھیٹرز، اور سینما ہالز بھی کھول دیئے جائیں گے، 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے کھل جائیں گے۔اس سلسلے میں ایس او پیز پر خاص طور پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15 ستمبرسے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اطلاق اجلاس میں کیا جائے گا، کل سے ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلر اور مزارات بھی کھل جائیں گے۔ مارکیٹس میں ہفتے کی چھٹی کی پابندی کوبھی ختم کیا جا رہا ہے، تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کل سے پبلک پارکس و دیگرمقامات بھی کھول دیئے جائیں گے، کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ باقی اسپورٹس کی اجازت ہو گی۔ کل سے جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کھل جائیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ پر بھی تمام بندش ختم کر دی گئیں، میٹرو سروس بھی کل سے فعال ہو جائے گی جس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کاروبار کو رات 9بجے بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

Related Posts