اسلا م آباد، سیکٹر جی نائن ٹو سمیت مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown extended in Punjab till May 30

اسلام آباد:، سیکٹر جی نائن ٹو سمیت مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے علاقے G9/2، G9/3اور مرکز کراچی کمپنی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق تینوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو وباء پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں کورونا وائرس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آرہے تھے، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مُلک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13116 خلاف ورزیاں ریکارڈکی گئیں، 1541 سے زائد مارکیٹس, 1429 ٹرانسپورٹ اور 33 کارخانوں کو سیل اور جرمانے عائدکئے گئے۔

وفاقی دارلحکومت میں 41 ہوٹلز120 دکانوں اور 7 کارخانوں کو ایس او پیز کی 255 خلاف ورزیوں پر جرمانے عائدکئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے سیکٹر جی نائن کا دورہ کرکے کورونا وائرس کے باعث سیل کردہ علاقے کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے سیل کردہ علاقے میں تعینات پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔

ڈی سی نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ سیل کردہ علاقوں میں ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،پولیس اور رینجرز کے جوان اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں، ڈیوٹی پر مامور فورس کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts