تمام سرکاری اور غیر سرکاری کالجز میں میوزک پروگراموں پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے مراسلہ جاری کردیا، فوٹو سما

پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجوں کے فن فئیر اور اسپورٹس گالا میں ہمسایہ ملک کے گانوں پر رقص کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق کالجز کے فن فیئر اور اسپورٹس گالا میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مراسلہ کے مطابق طلبہ اور اساتذہ نے ہمسایہ ممالک کے نغموں پر رقص کیا، درسگاہوں میں ایسی سرگرمیاں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، تمام ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایسی سرگرمیاں روکیں۔

جاری مراسلہ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ ہوا تو کالج پرنسپل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پر ذمہ داری عائد ہوگی، غفلت برتنے پر حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Related Posts