پاکستان کواپنےقرضے کم کرنےاورترقیاتی اخراجات کوبڑھاناہوگا،آئی ایم ایف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی مد میں 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مل گئے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن جیری رائس کاکہنا ہے کہ پاکستان کواپنے قرضے کم کر نے اور سماجی و ترقیاتی اخراجات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےڈائریکٹرآئی ایم ایف نے پاکستان کو معیشت کے حوالے سے کچھ اہم اقدامات کرنے پر زور دیا انہوں نےکہا کہ پاکستان کو مالی خسارہ کم کرنے کے لیے زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔

 جیری رائس  کاکہناتھا کہ  آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گی، آئی ایم ایف کے قائم مقام ڈائریکٹر جہاد آزور بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں، انہوں نےکہا کہ ٹیکس آمدن بڑھے تو ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز ملیں، پاکستان میں قرضوں کا حجم کم کیے جانے کی ضرورت ہے۔

 جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد مقامی ٹیکس آمدن بڑھانا ہے،اس پروگرام کے تحت سماجی اور ترقیاتی اخراجات کو بڑھانا ہے ۔ جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نےوزیراعظم عمران خان کے سامنےٹیکس آمدن کوبہتربنانےکی تجاویز رکھی تھیں ۔

Related Posts