آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان
آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان

کراچی:پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبرآزما رہے ہیں۔

خرم شیرزمان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، بجلی کی قیمت ایک بار پھر بڑھانے کا فیصلہ شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹیرے حکمران بجلی کی قیمتوں سے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی چوس لیں گے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرٹارگٹڈ کرپشن ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی نہیں تھی، پی ڈی ایم نے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر بیوقوف بنایا ہے، آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزمارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف پر تنقید، خواجہ آصف کینیڈین پارلیمنٹیرین پر برس پڑے

خرم شیرزمان نے کہا کہ عمران خان کی جاسوسی کے بجائے امپورٹڈ حکام اپنی کارکردگی عوام کو دکھائیں، جس طرح مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ رہے ہیں یہ عوام کو منہ نہیں دکھاسکیں گے۔

Related Posts