آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کی پیشگوئی پر نظر ثانی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کی پیشگوئی پر نظرِ ثانی کرلی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے سال 25-2024 کیلئے پاکستان میں افراطِ زر کا تخمینہ 12اعشاریہ 7فیصد لگایا جس پر نظرِ ثانی کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ افراطِ زر کے تخمینے کو نظر ثانی کے بعد 9اعشاریہ 5فیصد کردیا گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کے تخمینے اور پیشگوئی وزارتِ خزانہ کے معاشی تخمینوں سے قریب تر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے 12.7فیصد تخمینہ لگایا تھا۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال سے مالیاتی استحکام کی راہ ہموار ہوگئی۔ مالی سال کے وسط میں بجٹ میں کسی بھی قسم کی ایڈجسٹمنٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وزارتِ خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرتی ہوئی شرحِ سود اور قرض کے حصول کی لاگت میں کمی معیشت کیلئے نیک شگون ہے۔ واضح رہے کہ معاشی اعدادوشمار اور اشاریے مثبت ہونے کے باوجود مہنگائی میں کمی دیکھنے میں نہیں آتی۔

Related Posts