آئی ایم ایف کا پاکستان سے 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آئی ایم ایف کا پاکستان سے 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان
آئی ایم ایف کا پاکستان سے 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں کے بعد پاکستان کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کیا۔

وزارت خزانہ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کیلئے شرائط پوری کر دی تھی جس کے بعد معاملات پایہ تکمیل تک پہنچ گئے۔

آئی ایم ایف مشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر اور ان کی ٹیم نے ورچوئل مذاکرات کئے، پاکستان اتھارٹیز سے اصلاحات پر مسلسل رابطے میں رہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ یہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ 9 ماہ کیلئے کیا گیا ہے، اب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا جا سکے گا۔ سٹاف لیول معاہدے کو ایک سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کیلئے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی۔

معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جبکہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا،ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کیلئے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے کم ہونے کا امکان

نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا جس کے لئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا۔

Related Posts