اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستان کی منزل نہیں بلکہ معاشی بحالی کا ایک مرحلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہم ہے لیکن یہ ہماری منزل نہیں۔
کراچی میں ٹماٹر 480روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں، مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2022