آئی ایم ایف نے مطالبات کی فہرست حکومت کو تھما دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے مطالبات کی فہرست شہباز حکومت کو دے دی ، آئی ایم ایف نے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نے انکم ٹیکس بڑھانے سمیت کئی مطالبات کی فہرست شہباز حکومت کو دے دی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمدنے سینٹ کمیٹی میٹنگ کے بعد ایک غیر رسمی بات چیت کے دوران پاکستان کے دو لاکھ سے زاید تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اشارہ دیا۔

عاصم احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا لیکن ایف بی آر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کی جانب سے اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی ایم ایف نمائندے نے کہا تھا کہ موجودہ بجٹ سے قرض پروگرام بحال نہیں ہوسکتا، شہباز حکومت کے بجٹ پرتحفظات ہیں، آئی ایم ایف مزید براہ راست ٹیکسوں کا نفاذ چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم مقاصد کیلئے پاکستان کو بجٹ میں اضافی اقدامات کرنےہوں گے،اس سلسلے میں حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاہم مطلوبہ نتائج کیلئے بجٹ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts