امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا نیا پیکیج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جے پی مارگن کے سابق بینکر محمد اورنگ زیب کی پاکستانی وزیر خزانہ کے طور پر تعیناتی مثبت فیصلہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگ زیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو بطور وزیراعظم قرض دینے والے عالمی اداروں سے بات چیت کرنے کا تجربہ ہے، ان کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ اصلا حات کر سکتے ہیں۔