عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کردی ہے۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے اجرا کیلئےمذاکرات مکمل ہوگئے اور آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کاامکان ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ دے گا، اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے شروع میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: 6 ارب قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف نے پاکستان کو خطیر رقم کی فراہمی منظور کر لی