اوپننگ بلے بازامام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوپننگ بلے بازامام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر
اوپننگ بلے بازامام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،امام الحق اتوار کی شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے، ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

جبکہ بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری کر دی گئی،میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے،بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا،بابر اعظم کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ، برہنہ شخص میدان میں داخل ہوگیا

Related Posts